گلبرگ،پولیس نے ریستوران میں ڈکیتی ناکام بنا دی،ایک ڈاکو گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی شیرپاؤ پل کے قریب واقع ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ایمرجنسی 15 پر واردات کی اطلاع دی۔واردات کی اطلاع پرپولیس فوری طور پر حرکت میں آئی،ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی،شاہد نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ایک ڈاکو فرارزخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید سمیت ایس ڈی پی او گلبرگ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے گرفتاری پر غالب مارکیٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔