فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 200افراد کی سزا کا لعدم، پشاور ہائیکورٹ نے رہائی کا حکم دیدیا

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 200افراد کی سزا کا لعدم، پشاور ہائیکورٹ نے رہائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کی۔عدالت نے 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دئیے کہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزاہوئی اور انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے مزید 100 افراد کے کیسز کا ریکارڈ نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیا۔خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے بری ہونے والے ان 200 افراد کو دہشت گردی کے الزامات پرملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں جس پر ان افراد کی جانب سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی گئی تھی۔
مجرم بری

مزید :

صفحہ اول -