پشاور، کورونا پر قابو پانے کیلئے 5علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

  پشاور، کورونا پر قابو پانے کیلئے 5علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مردان کے 5 علاقوں میں 14 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔سمارٹ لاک ڈاؤن کل صبح 10 بجے سے 14 دن کیلئے بجلی گھر نزد دوسہرہ چوک، جان آباد، شیخ ملتون سیکٹر اے مکمل، دامن کوہ نزد مذدور آباد روڈ اور تحصیل روڈ کاٹلنگ بازار میں لگایا گیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں داخلے اور باہرنکلنے پر پاپندی ہوگی۔ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔جاری کردہ اعلامیے کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -