موٹر وے کوٹ مومن انٹر چینج پر کار کو حادثہ، 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی 

موٹر وے کوٹ مومن انٹر چینج پر کار کو حادثہ، 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی 

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا کے قریب کوٹ مومن کے علاقے میں لاہور سے مانسہرہ جانیوالے خاندان کی کار کو حادثہ،4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ جانیوالی فیملی کی کار جب کوٹ مومن انٹر چینج کے قریب پہنچی تو تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی،المناک حادثے میں دو خواتین پروین اختر،آسیہ بی بی،نثار احمد اور کمسن بچی آمنہ بی بی موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال داخل کرادیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

کارحادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -