لاہور میں کورونا وسے متاثر ہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ، علاقے سے صرف کن لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہو گی ؟ نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں کورونا وسے متاثر ہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ، علاقے سے صرف کن لوگوں ...
لاہور میں کورونا وسے متاثر ہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ، علاقے سے صرف کن لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہو گی ؟ نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو 30 جون تک سیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پبلک پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے اور عوام کی آمدورفت سمیت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہو گی لیکن صرف ایک شخص ذاتی سواری ضرورت کے تحت استعمال کر سکے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پھل، سبزی، دودھ،کریانہ، پیٹرول پمپ، تندور صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹری پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔علاوہ ازیں سیل علاقوں سے بیمار کے ساتھ 2 افراد کو ہسپتال جانےکی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں مقیم جج، وکیل، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، پولیس اہلکارپابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ بینکس ضروری اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سیل کیے گئے علاقوں میں سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔

خیال رہے کہ سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس سے اب تک 400 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28177 ہے۔صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 58239 ہے اور ہلاکتیں 1149 ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -