لیگی ایم این اے برجیس طاہرکی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

لیگی ایم این اے برجیس طاہرکی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
لیگی ایم این اے برجیس طاہرکی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں لیگی رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کوکل طلب کر رکھا تھا،لیگی ایم این اے نیب میں پیش نہ ہوئے ،برجیس طاہر نے نیب میں پیشی سے قبل ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا،برجیس طاہر کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،درخواست میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزاربرجیس طاہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کےخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند ہوچکی ہے، نیب نے جولائی 2019 میں نوٹس بھیجا اور طلب کیا، نیب ایسے کیس میں بلا رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا،برجیس طاہر نے استدعا ہے کہ عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔