پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع کرنے کافیصلہ

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع ...
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع کرنے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے جان بچانے والے انجکشن کے ٹرائل کے استعمال میں توسیع کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق فیز ٹو کے تحت 21 ہسپتالوں کو ایکٹیمرا انجکشن استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ،21 ہسپتالوں میں شدید علیل کورونا کے 455 مریضوں کو انجکشن لگائے جائیں گے ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے ہسپتالوں کو کمپنی سے انجکشن خریدنے کا حکم دیدیا۔

میوہسپتال کے 60 مریضوں کیلئے 120 انجکشن خریدنے کی اجازت مل گئی جبکہ لاہور کے جنرل ہسپال کے 25 مریضوں کیلئے 50 انجکشن خریدنے کی اجازت مل گئی ،سروسز ہسپتال کے 25 مریضوں کیلئے 50 انجکشن خریدنے کی اجازت مل گئی ،جناح ہسپتال میں50 انجکشن 25 مریضوں کیلئے استعمال ہوں گے ،سرگنگارام ہسپتال میں 15 مریضوں کیلئے 30 انجکشن استعمال ہونگے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -