لاہور میں امریکہ پلٹ شخص کا پراسرار قتل، ایک ہفتے بعد پولیس لاش تک کیسے پہنچی؟ انتہائی افسوسناک خبر

لاہور میں امریکہ پلٹ شخص کا پراسرار قتل، ایک ہفتے بعد پولیس لاش تک کیسے ...
لاہور میں امریکہ پلٹ شخص کا پراسرار قتل، ایک ہفتے بعد پولیس لاش تک کیسے پہنچی؟ انتہائی افسوسناک خبر

  

لاہور(خبر نگار )لاہور میں امریکہ سے آئے ایک شخص کے پراسرار قتل کا انکشاف ہواہے۔ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے اس شخص کے انتقال کا اس وقت پتہ چلا جب اس کی لاش میں سے بدبو اٹھنے لگی جس کے بعد لوگوں نے پولیس کواطلاع کی۔

تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں گھر سے امریکہ پلٹ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا ۔بتایا کہ مقتول چالیس سال سے امریکہ میں رہائش پذیرتھا اور کچھ عرصہ قبل وہ امریکہ سے کسی وجہ سے ڈی پورٹ ہوگیا تھااور یہاں پرشادباغ کے علاقے میں رہتا تھا ۔

گزشتہ روز گھر میں بدبو پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی۔

متوفی کو ایک ہفتہ قبل قتل کیا گیاتھا۔پولیس کے مطابق مقتول کا خاندان امریکہ میں رہائش پذیر ہے پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد مذید حقائق سامنے آئیں گے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -