صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست پر سماعت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے

صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست پر سماعت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمرہ عدالت میں ...
صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست پر سماعت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کمرہ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت جاری، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں10رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے،کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
قبل ازیں حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ایک سوال پر صدر مملکت وزیراعظم سے مشاورت کی ہے،وزیراعظم کہتے ہیں عدلیہ کا بڑا احترام ہے ۔
حکومتی وکیل نے کہاکہ ہمیں معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے پرکوئی اعتراض نہیں ہے ،ایف بی آر 2 ماہ میں فیصلہ کرلے ،ایف بی آر کے ساتھ درخواست گزارجج اوراہلیہ تعاون کریں۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب داخل کرایا ہے،وزیراعظم نے کہاہے کہ لندن میں میری ایک پراپرٹی بھی نکلے تو ضبط کرلیں ،پراپرٹی ضبط کرکے پیسہ قومی خزانے میں ڈال دیں ۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ہم نے اس جواب کاجائزہ نہیں لیا،جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ جج نے نہیں کہا یہ جائیدادیں وزیراعظم کی ہیں ،جواب میں ویب سائٹ کے حوالے سے بات کی گئی ۔