چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے ...
چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں،لاہورہائیکورٹ نے نیب کو 6 جولائی کیلئے نوٹس بھیجتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ چودھری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کررکھا ہے ،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کاحکم دیا ،نیب کے کردار اورتحقیقات کو غلط انداز پر عدالتیں فیصلے دے چکی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -