بعض عناصرسی پیک کی رفتارکم ہونے کاغلط تاثردے رہے ہیں،عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ بعض عناصرسی پیک کی رفتارکم ہونے کاغلط تاثردے رہے ہیں،سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتارکومزید بڑھایاگیاہے،عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے کام مکمل کرلیاہے۔
چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جلدہی 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالرکے ایم ایل ون منصوبے کا آغازہوگا،2 ہائیڈل پاورپروجیکٹس میں3 اعشاریہ5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔