وزیراعظم عمران خان کا آج کراچی میں دوسرا روز،کس سے ملیں گےاورکہاں کہاں جائیں گے؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم عمران خان کا آج کراچی میں دوسرا روز،کس سے ملیں گےاورکہاں کہاں ...
وزیراعظم عمران خان کا آج کراچی میں دوسرا روز،کس سے ملیں گےاورکہاں کہاں جائیں گے؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کاکراچی میں آج وسرا روز ہے جہاں آج بھی وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔  سینیئر صحافی و تجزیہ نگار ثنا بچہ نے عمران خان کی آج کی مصروفیات  اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

ثنا بچہ کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات میں آج  کسی ہسپتال یا طبی مرکز کا دورہ شامل نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 11:30 سے 12:15 تک تحریک انصاف کے صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے جبکہ 12:20 سے 12:50 تک وہ ٹی وی اینکر کامران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے۔

دوپہر ایک بجے سے 1:15 تک ان کی ایم کیو ایم کے تین رکنی وفد سے ملاقات طے ہے جس میں وہ کنور نوید، عامر خان اور  وسیم اختر سے بات چیت کریں گے۔

اسی طرح 1:20سے 2:15تک اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ دو بجکر 25 منٹ پر کامرس کالج میں بنائے گئے ہیلی پیڈ کی جانب جائیں گے جہاں سے وہ دوپہر 2:35 پر پی اے ایف فیصل بیس کی جانب بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوں گے اور پندرہ منٹ بعد 2:50 پر پہنچ جائیں گے۔تین بجکر پچاس منٹ پر وزیراعظم سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹرسکھر میونسپل سٹیڈیم پہنچیں گے جہاں سے پھر سیف اللہ ابڑو کی رہائش گاہ پر جائیں گے۔

سیف اللہ ابڑو کے ہاں پہنچنے بعد کے بعد دس منٹ کے لیے علی گوہر خان سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے۔

چار بجکر 45منٹس سے 5:15تک چائے کا وقفہ ہوگا جس میں وہ پارٹی اراکین کے ساتھ چائے پیئیں گے جبکہ اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی وہاں موجود ہوں گے۔

5:30بجے وہ احساس سنٹر کا دورہ کریں گے جہاں وہ بیس منٹ تک قیام کرنے کے بعد واپس میونسپل اسٹٰڈیم میں ہیلی پیڈ پہنچیں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر سکھر ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں سے نور خان ایئربیس کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -کراچی -