” ان شادی شدہ مردوں کے ساتھ سو کر تم نے ان کے گھر تباہ کر دیئے “ ٹویٹر پر سنتھیا رچی کے ساتھ وہ ہو گیا جو وہ دوسروں کے ساتھ کرتی ہیں ، راز افشا کرنے کی دھمکی

” ان شادی شدہ مردوں کے ساتھ سو کر تم نے ان کے گھر تباہ کر دیئے “ ٹویٹر پر ...
” ان شادی شدہ مردوں کے ساتھ سو کر تم نے ان کے گھر تباہ کر دیئے “ ٹویٹر پر سنتھیا رچی کے ساتھ وہ ہو گیا جو وہ دوسروں کے ساتھ کرتی ہیں ، راز افشا کرنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر سنگین ترین الزامات عائد کیے ہیں جس کے بارے میں سوچ کر ہی انسان کانپ جاتا ہے مگر اب قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہو گیا ہے تاہم اب سنتھیا ڈی رچی جو کام دوسروں کے ساتھ کرتی رہیں اب ان کے اپنے ساتھ بھی شروع ہو گیاہے کیونکہ کوئی ’نامعلوم‘ ٹویٹر صارف اب ان کے مبینہ راز افشاءکر رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ” سارا “نامی ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے سنتھیا ڈی رچی پر شادی شدہ مردوں کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقا ت کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی مزید راز افشا ءکرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
سارا نامی ٹویٹر صارف نے ٹویٹس کی بھرمار کر دی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” سنتھیا لیکس جلد آ رہی ہیں ،اس کے بعدا ن کے ہینڈلرز بھی اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے ، کیاہم اس سے شروع کریں کہ تمہیں والمارٹ سے دھکے دے کر کیوں نکالا گیا تھا ،یاپھر تمہاری اسلام آباد کے فارم ہاﺅس میں کی جانے والی کرتوتوں سے شروع کریں ، تصاویر شامل ہیں ؟“


انہوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں والمارٹ کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”والمارٹ سے دھکے مار کر نکالے جانے کی کیا کہانی ہے ؟مہربانی کر کے آپ یہ بھی بتائیں کہ آپ نے جو تصویر میں زیورات پہن رکھے ہیں اس کا مالک کون ہے ، اگر چوری نہیں کیے گئے تو پھر ان کی رسید دکھائی جائے ، آپ جانتی ہیں کہ میں کس چیز کے بارے میں بات کر رہی ہوں ،تم اپنی مرضی سے مردوں کے ساتھ سوتی رہی ، اب رونا دھونا بند کرو کیونکہ وہ اب تمہارا فون نہیں اٹھاتے ۔“


انہوں نے سنتھیا رچی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ”کیا تم ” میر آف ہنزہ “ کے بیٹے شہزادہ سلیم خان کے ساتھ نہیں سوتی نہیں ر ہی ، جب وہ سعدیہ اوبرائے کے ساتھ شادی شدہ تھے ، وہ اس بات کی تصدیق بھی کریں گی ، جو لوگ شیشوں کے گھروں میں رہتے ہیں انہیں دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں ۔“


ان کا مزید کہناتھا کہ ”کیا آپ نے ہیوسٹن میں کبھی سعدیہ اوبرائے کو ٹیلیفون کیا تھا؟ جس وقت آپ ان کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات میں تھیں ، اور آپ نے دعویٰ کیا کہ آپ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کیلئے کام کرتی ہیں ، کیا ایسی کال کبھی ہوئی تھی ؟ جواب سوچ سمجھ کر دینا کیونکہ ہو سکتاہے کہ کسی نے آپ کی یہ کال ریکارڈ کی ہو ۔“


سارا کا کہناتھا کہ ”تم نے سابق جوائنٹ چیف عباس خٹک کو پھنسایا اور ااب تم اس کے پیچھے ہو ، جب تم زہریلی ہو گئی تو انہوں نے خود کو تم سے دور کر لیا ،اب تم نے حال ہی میں ان نہیں برباد کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ۔“


انہوں نے لکھا کہ ” سنتھیا رچی اور سابق ایئر چیف مارشل درخت پر بیٹھے ہوئے ہیں ، کیا تم اس لیے ناراض ہو کہ وہ اب تمہارا فون نہیں اٹھاتے ؟ تم ان کی پارٹیز کو مس کرتی ہو ؟ کیا تم ان مہربانیوں اور بڑے لوگوں کے ساتھ تعارف کو یاد کرتی ہو ؟ کیا یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے تم انہیں دھمکیاں دے رہی ہو ، ان پر الزامات لگانے جارہی ہو ۔“


سارا کا کہناتھا کہ ” آپ ہر کسی کو اپنی حالیہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ دیر رات تک اسلام آباد کے فارم ہاﺅس میں مہم جوئی کے بارے میں کیوں نہیں بتاتیں ،تم اور تمہارا دھوکہ دینے والا گروپ ، اب انہی لوگوں کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے جن کی تم لوگ شراب پیتے رہے ہو ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -