اسلام آبادہائیکورٹ نے بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کی درخواست مستردکر دی

اسلام آبادہائیکورٹ نے بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کی درخواست مستردکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کی درخواست مستردکر دی۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ایف بی آرکوآپ نے درخواست دے دی اب وہ خود اس کو دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بے نامی اکاوَنٹس اورٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ بے نامی اکاؤنٹس اور ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کو درخواست دی کارروائی نہیں ہوئی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کا نام بھی بے نامی پیسہ رکھنے والوں کی لسٹ میں شامل ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت مفروضوں پر کوئی حکم نہیں دے سکتی،آپ نے ایف بی آر میں درخواست دی، اب ایف بی آر کو کام کرنے دیں،آپ کی درخواست پر ایف بی آر اپنا کام کرے گا، آپ کو جواب نہیں دے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔