”اس ایک چیز کی وجہ سے بھی کورونا سے موت کا امکان بڑھ جاتا ہے “ نئی تحقیق میں حیران کن دعویٰ

”اس ایک چیز کی وجہ سے بھی کورونا سے موت کا امکان بڑھ جاتا ہے “ نئی تحقیق میں ...
”اس ایک چیز کی وجہ سے بھی کورونا سے موت کا امکان بڑھ جاتا ہے “ نئی تحقیق میں حیران کن دعویٰ

  

کراچی (ویب ڈیسک) ماہرین نے بتایا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کے کورونا وائرس سے ہلاکت کے امکانات زیادہ ہیں اور ضروری نہیں کہ صرف زیادہ عمر کے افراد ہی کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ موٹاپے کا شکار کم عمر افراد بھی ہو سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس، اٹلی، چین اور امریکا میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے کورونا وائرس متاثرین زیادہ خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ موٹاپے اور کورونا وائرس کا قریبی تعلق ہے، موٹاپا سانس کی نالی میں انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، قوت مدافعت میں تبدیلی لاتا ہے اور پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو کورونا وائرس کیلئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -سندھ -کورونا وائرس -