کورونا وائرس، چین نے پاکستان کیلئے بڑی کھیپ بھیج دی، اس میں کیا کیا شامل ہے؟ جانئے

کورونا وائرس، چین نے پاکستان کیلئے بڑی کھیپ بھیج دی، اس میں کیا کیا شامل ہے؟ ...
کورونا وائرس، چین نے پاکستان کیلئے بڑی کھیپ بھیج دی، اس میں کیا کیا شامل ہے؟ جانئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین سے ایک اور طیارہ 102 ٹن طبی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے بتایاکہ چین سے102 ٹن امدادی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایاکہ ڈیڑھ لاکھ این95اور15لاکھ طبی ماسک، ڈیڑھ لاکھ حفاظتی عینکیں اور ڈیڑھ لاکھ سرجیکل گاﺅن سامان میں موجود ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ایئرپورٹ پر چینی سفیر سے سامان وصول کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اورعوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین کے پاکستان کیساتھ تعاون اوراقدامات کوسراہتے ہیں۔

چیئر مین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ صوبوں کو250وینٹی لیٹرزدے چکے ہیں،600کے قریب وینٹی لیٹرزابھی ہمارے ویئر ہاﺅس میں موجودہیں۔ چیئر مین این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے جلد 2 ہزاراکسیجن بیڈ تیار کروا رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ لاہور کے ہسپتالوں کا دورہ کر کے خود صورتحال کاجائزہ لیا۔ انہوںنے بتایاکہ پشاوراور کراچی کابھی دورہ کر کے ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -