پٹرول سستا لیکن گیس کتنی مہنگی کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

پٹرول سستا لیکن گیس کتنی مہنگی کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ؟ پاکستانیوں کیلئے ...
پٹرول سستا لیکن گیس کتنی مہنگی کرنے کی تیاری شروع ہو گئی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گیس صارفین پر کورونا کی وباءمیں اضافی 104 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے گیس 623 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کرنے کی درخواست جمع کر ا دی ہے، اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس 623 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ سوئی سدرن نے گیس 85.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنیکی درخواست دی ہے ،سوئی ناردرن کی درخواست کی منظوری پر صارفین پر اضافی 73 ارب روپے کا بوجھ پڑیگاجبکہ سوئی سدرن کی درخواست کی منظوری پر گیس صارفین پر31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا،سوئی ناردرن نے گیس کی اوسطا قیمت 1287.19فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی ہے اس وقت سوئی ناردرن کی گیس کی اوسط قیمت 664.24 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہےسوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 881.53 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس وقت سوئی سدرن کی اوسط گیس قیمت 796.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہےاوگرا 24 جون کو سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کریگا اوگرا 25 جون کو سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت کریگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -