”ملزم کو پکڑتے ہوئے اس کے جسم کا یہ حصہ نہ دبایا جائے“ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

”ملزم کو پکڑتے ہوئے اس کے جسم کا یہ حصہ نہ دبایا جائے“ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر ...
”ملزم کو پکڑتے ہوئے اس کے جسم کا یہ حصہ نہ دبایا جائے“ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

  

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صد ر نے پورے امریکا میں ملزمان کو پکڑنے اور قابو کرتے وقت گلا دبانے پر پابندی عائد کردی ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار و افسران اس وقت گلا دبا سکتے ہیں جب ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو، امریکی صدر کا یہ حکم ایگزیکیٹو آرڈر کہلاتا ہے ، ماہرین نے اس حکم کو پولیس اصلاحات قرار دیا ہے،پولیس کے سینئر افسران نے یہ بھی کہا ہے کہ سڑکوں پر زیادہ پولیس تعینات کی جائے تاکہ کسی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

امریکی صدر نے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہریوں کےورثا سے 25 منٹ تک تعزیت کی،تاہم تھوڑی ہی دیر بعد امریکی صدر نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر پولیس نہ ہو تو امن نہیں ہوگا بلکہ انارکی اور افراتفری ہوگی،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیلے یونیفارم میں (پولیس) ہمیں محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے پولیس کی بھرتی اور ٹریننگ پر زور دیا۔ امریکی صدر نے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہریوں کے ورثاسے کہا کہ وہ آئیں اور ان کے پیچھے کھڑے ہوجائیں۔

مزید :

بین الاقوامی -