پنجاب میں بھی کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈقائم ، مریضو ں کی تعدادمیں ہوشربااضافہ

پنجاب میں بھی کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈقائم ، مریضو ں کی تعدادمیں ...
پنجاب میں بھی کورونا سے اموات کا نیا ریکارڈقائم ، مریضو ں کی تعدادمیں ہوشربااضافہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) دنیا بھرمیں کورونا وائرس کےمہلک وار مسلسل جاری ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 81 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ آج (17 جون) کی صبح تک ملک میں اس وبا کے نئے کیسز میں 2 ہزار 807 جبکہ اموات میں 27 کا اضافہ ہوا، تاہم ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی اور آج مزید 2047 افراد اس وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئے۔

پاکستان میں جہاں صورتحال تشویشناک رخ اختیارکررہی ہے وہیں صوبہ پنجاب میں بھی  کورونا وائرس کے 2 ہزار 361 نئے کیسز اور ایک روز کی ریکارڈ 68 اموات کا اضافہ ہواہے جو کہ صورتحال کی سنگینی کی جانب اشارہ کررہی ہے۔ سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم ڈیش بورڈ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 361 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس کے بعد یہ مجموعی تعداد 58 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔

آج صوبے میں مزید 68 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے بھرمیں اموات کی تعداد 1081 سے بڑھ کر 1149 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -