چینی فوج نے بھارت کے کرنل سمیت 20 فوجی مارنے کے بعد بھارت کے کونسے دو بڑے افسروں کو قید کر لیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں جھڑپ ہوئی جس دوران چینی فوجیوں نے بھارت کے کرنل سمیت 20 فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور سرحد پا ر کرنے شوق کا مزہ چکھا دیاہے تاہم اب بھی چین کے قید میں بھارت کے دو فوجی افسر موجود ہیں جن میں ایک میجر اور ایک کپیٹن شامل ہے ، ان کی رہائی کیلئے لداح میں مذاکرات جاری ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے فوجی مروانے کے بعد پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، اجیت دوول اور راج ناتھ سنگھ کے منہ پر تالا لگ گیاہے اور ابھی تک سی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ، بھارتی قیادت مسلسل ملاقاتوں میں مصروف ہے لیکن ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔
چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارت کی فوج پسپا ہو چکی ہے تاہم چین نے اس لڑائی کے دوران بھارت کے 36 فوجیوں کو قید بھی کر لیا تھا جس پر سینئر بھارتی فوجی اہلکار نے برطانوی اخبا ر کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ چین نے قید میں لیے گئے 36 میں سے بیشتر فوجیوں کو رہا کر دیاہے ۔
بھارتی تجزیہ کار کا کہناہے کہ ایک بھارتی میجر اور کیپٹن تاحال چینی آرمی کی قید میں ہے جن کی رہائی کیلئے لداخ میں مذاکرات جاری ہیں ۔