چین میں کورونا پھرسےزورپکڑنے لگا،چند روز میں کتنے کیسز سامنے آگئے؟جانیے

چین میں کورونا پھرسےزورپکڑنے لگا،چند روز میں کتنے کیسز سامنے آگئے؟جانیے
چین میں کورونا پھرسےزورپکڑنے لگا،چند روز میں کتنے کیسز سامنے آگئے؟جانیے

  

bبیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں کورونا وائرس پھر سے زور پکڑنے لگا، چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں ایمرجنسی کا لیول بھی بڑھا دیا گیا،

چین کے محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں سے33 کا تعلق دارالحکومت بیجنگ سے ہے. جہاں ایمرجنسی کا لیول تین سے بڑھا کر دو کردیا گیا ہے اور شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق  رہائشی علاقوں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے، بیجنگ آنے والے جانے والی ایک ہزار دو سو پچپن پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

خیال رہے بیجنگ میں گذشتہ پانچ روز کے دوران ایک سو سنتیس مریض سامنے آچکےہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں  اب تک 81 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -