طارق عزیز مرحوم نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑا تھا ، کتنے ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی؟ وہ بات جو لوگوں کو یاد نہیں

طارق عزیز مرحوم نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑا تھا ، کتنے ہزار ووٹوں سے شکست ...
طارق عزیز مرحوم نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑا تھا ، کتنے ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی؟ وہ بات جو لوگوں کو یاد نہیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی میزبان ، فنکار، ادیب اور شاعر طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے۔ انہیں گلے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں انہوں اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردی۔

ان کی نفیس ، باذوق اور خوبصورت زندگی کے ویسے تو کئی پہلو ہیں تاہم انہیں ایک منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ایک الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔1997 کے انتخابات میں طارق عزیز نے عمران خان کو لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست  این اے این اے 94 پرتقریباً 44 ہزار ووٹ کی اکثریت سے ہرایا تھا۔   اس الیکشن میں انہوں نے نہ صرف عمران خان بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھی شکست دی تھی اور وہ 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

اسی حوالے سے چند سال قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں بھی انہوں نے گفتگو کی تھی۔دنیا نیوز کے پروگرام  مذاق رات میں طارق عزیز سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے 1997 ءکے انتخابات میں آپ نے پی پی کے اہم رہنما اور عمران خان کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں شکست دی تھی،وہ عمران خان کا پہلا الیکشن تھا۔ آپ کے خیال میں اس وقت ملک کے حالات کون بہتر کر سکتا ہے؟ طارق عزیز نے جواب دیا کہ ایک بندہ ایسا ہے جس سے مجھے امید ہو سکتی ہے ۔اور وہ بندہ عمران خان ہے جسے میں نے شکست دی تھی مزید انکا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سچے انسان ہیں ۔

مزید :

قومی -تفریح -