عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس

عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس
عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ  نے کہا کہ  قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو ناور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں۔ اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ اس حکمت عملی پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد عمل کیاجائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا ہم علماء سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کی جاسکے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔

مزید :

قومی -