"میرے والدین نے فریج جیتا تو طارق عزیز نے پوچھاکہ۔۔۔" سوشل میڈیا مرحوم میزبان کی یادوں سےبھرگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)طارق عزیز کی وفات کی خبر صارفین پر بجلی بن کر گری۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعزیتی ٹویٹس سے بھرگئے۔ خبرآتے ہی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ طارق عزیز ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جبکہ نیلام گھر اس وقت دوسرا بڑا ٹرینڈ بن چکا ہے۔
صارفین طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے نیلام گھر شو سے وابستہ اپنی یادوں کا تذکرہ بھی کررہے ہیں۔
اپنی یادیں شیئرکرنے والوں میں 24نیوز کی نیوز اینکر اور میزبان سیمل ہاشمی بھی شامل ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا "میرے والدین نے طارق عزیز کے شو سے 1988 میں مشہور زمانہ کینڈی ڈیپ فریزر جیتا تھا۔۔۔۔۔۔ طارق عزیز نے ماما سےپوچھا چندا کیا کرو گےاس فریزر کا۔ماما نے بوکھلا ہٹ میں جواب دیا ۔۔پانی ٹھنڈا۔۔۔آہ اک اور باب ختم "
میرے والدین نے طارق عزیز کے شو سے 1988 میں مشہور زمانہ کینڈی ڈیپ فریزر جیتا تھا۔۔۔۔۔۔ طارق عزیز نے ماما سےپوچھا چندا کیا کرو گےاس فریزر کا۔ماما نے بوکھلا ہٹ میں جواب دیا ۔۔پانی ٹھنڈا۔۔۔آہ اک اور باب ختم????
— Seemal Hashmi (@hashmi_seemal) June 17, 2020
ٹی وی میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے طارق عزیز کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے پروگرام میں اگر کبھی کسی مہمان سے پروگرام کا آغاز کرنے کی درخواست کی تو وہ صرف طارق عزیز سے ہی کی تھی۔ان کے مطابق اگرچہ ضعیف العمری کی وجہ سے مائیک تھامتے ہوئے طارق عزیز کے ہاتھ کپکپا رہے تھے لیکن جیسے ہی کیمرہ آن ہوا ان کی وہی آواز بلند ہوئی جو ان کا ٹریڈ مارک بن چکی تھی۔
DAIKHTI ANKHOO AUR SUNTAY KANOO.
RIP Tariq Aziz Sb,What an Icon.The only time I asked A guest to start the show & I remmember his hands trembling when he held the Mike (because of his age) BUT the moment cameras started rolling, the Voice came out with its trademark Grandeour.. pic.twitter.com/N4f90zRbd6
— vasay chaudhry (@vasaych) June 17, 2020
اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے لکھا: 'ایک اور لیجنڈ آج ہمیں چھوڑ گیا۔ ہم سب ان کا شو دیکھتے بڑے ہوئے۔'
Another legend left us today ???? #TariqAziz #RIP #Legend
We all grew up watching his show. “Dekhti ankho sunty kaano ku mera Salam”. pic.twitter.com/IogS0CPs1W
— Sanam Baloch (@SanamBalochfans) June 17, 2020
گلوکار علی ظفر نے لکھا:'ہم اپنے ہیروز کو بہت جلد بھول جاتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔'
Rest in peace Tariq Aziz Sahab. You gave us an era. A childhood full of memories. You gave us gifts and so much more. We forget our heroes too soon. But I am confident you shall never be forgotten. Such was your presence. #RIP #TariqAziz https://t.co/xMNGO29P7s
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 17, 2020
اداکارہ ماورا حسین نے لکھا: میرے بچپن کا ایک بڑا حصہ۔ اپنے گیم شو سے ہمیں لطف اندوز کرنے کا بہت شکریہ۔'</
A big part of my childhood. May you rest in peace sir. Thankyou for entertaining us with your game shows & so much more❤️
“Dekti aankhon or suntay kanon ko#TariqAziz ka salam” ????????
— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) June 17, 2020
p>