ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، شہباز گل

ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، شہباز گل
ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، شہباز گل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ کرپشن کے کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرون ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -