”دورہ انگلینڈ مشکل ضرور ہے مگر اس چیلنج کیلئے۔۔۔“ شاہین شاہ آفریدی نے دبنگ اعلان کر دیا

”دورہ انگلینڈ مشکل ضرور ہے مگر اس چیلنج کیلئے۔۔۔“ شاہین شاہ آفریدی نے دبنگ ...
”دورہ انگلینڈ مشکل ضرور ہے مگر اس چیلنج کیلئے۔۔۔“ شاہین شاہ آفریدی نے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ مشکل ضرورت ہے مگر اس چیلنج کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سیریز سے قبل انگلینڈ پہنچ کر وہاں ایک ماہ میں تیاری کا اچھا وقت مل جائے گا، غیر معمولی حالات میں کھیلی جانے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں اس لئے ان کو پیش نظر رکھ کر باﺅلنگ کی کوشش کرتا ہوں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، ماضی میں انگلینڈ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی، ٹیسٹ میچز جیتے، چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی، کھلاڑی اس بار بھی بلند حوصلے کیساتھ میدان میں اتریں گے، گیند ہاتھ میں ہو تو حریف کی ہر وکٹ قیمتی ہے، کسی ایک انگلش بیٹسمین کو نہیں جو بھی کریز پر آئے ہدف بنانا ہوگا۔

مزید :

کھیل -