تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے کہاں ’حاضری‘ دینا شروع کر دی؟ حیران کن خبر آ گئی

تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے کہاں ’حاضری‘ دینا شروع کر دی؟ حیران کن ...
تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے کہاں ’حاضری‘ دینا شروع کر دی؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپاٹ فکسنگ میں تین سالہ پابندی کے شکار ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکینڈل بوائے عمر اکمل نے پاک پتن میں بابا فرید کے مزار پر پر حاضری دی، مزار پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا اور اس موقع پر عمر اکمل نے اپنی مشکلات کے حل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے سزا کے خلاف اپیل کررکھی ہے جس کی سماعت 11 جون کو طے تھی لیکن کورونا صورت حال مزید سنگین ہونے پر اسے ملتوی کردیاگیا تھا اور اب تک نئی تاریخ سماعت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید :

کھیل -