حارث سہیل کا انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی میدان میں آ گئے

حارث سہیل کا انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی میدان میں آ ...
حارث سہیل کا انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اگر کوئی کسی ٹور سے دستبردار ہو تو اس کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ ٹریننگ یا ٹور سے قبل کرکٹرز کو صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لینا ضروری ہے، اگر کھلاڑی ذہنی طور پر آسودہ نہیں ہوئے توکارکردگی بری طرح متاثر ہو گی۔ حارث سہیل میری کوچنگ میں کھیلتے رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ وہ اپنی فیملی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا تو اس کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال روکے جانے پر مسابقت کی فضا قائم رکھنے کیلئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ موزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئی گائیڈ لائنز متعارف کرانے کے بعد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز بیٹ اور بال میں توازن برقرار رکھنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، پنک بال کی نہ صرف چمک دیر تک رہتی ہے بلکہ مصنوی روشنیوں میں سوئنگ بھی زیادہ ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل -