لاک ڈاﺅن ختم ہونے کی خوشی میں پارٹی خاتون اور اس کے تمام 15 دوستوں کو کورونا وائرس کا شکار بنانے کا سبب بن گئی

لاک ڈاﺅن ختم ہونے کی خوشی میں پارٹی خاتون اور اس کے تمام 15 دوستوں کو کورونا ...
لاک ڈاﺅن ختم ہونے کی خوشی میں پارٹی خاتون اور اس کے تمام 15 دوستوں کو کورونا وائرس کا شکار بنانے کا سبب بن گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں لاک ڈاﺅن ختم ہونے کی خوشی میں ہونے والی پارٹی 16لوگوں کو کورونا وائرس کا شکار کر گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس پارٹی کااہتمام ایریکا کرسپ نامی لڑکی نے کیا تھا۔ اس نے لاک ڈاﺅن ختم ہونے پر پارٹی رکھی اور اپنے 15دوستوں کو اس میں مدعو کیا۔ پارٹی کے چند دن بعد ان تمام لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور اب وہ سب کے سب قرنطینہ کے دن گزار رہے ہیں۔

ایریکا کرسپ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے فوری بعد مجھے پارٹی کا انعقاد نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ابھی یہ وقت مناسب نہیں تھا۔ ہمیں سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی کا لحاظ رکھنا چاہیے تھا۔ “اس وقت ایریکا کرسپ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کی خوشی منا رہی تھی لیکن اب کورونا وائرس ہونے پر اس نے ریاست کے حکام کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا اور کہا کہ ریاست میں اتنی جلدی سب کچھ نہیں کھولنا چاہیے تھا۔ حکام کو چاہیے تھا کہ وہ لاک ڈاﺅن کا خاتمہ بتدریج کرتے تاکہ لوگ اچانک کھلے عام گھومنا شروع نہ کرتے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -