پولیس والوں کے سامنے زور سے ہوا کے اخراج پر شہری کو 90 ہزار روپے کا جرمانہ

پولیس والوں کے سامنے زور سے ہوا کے اخراج پر شہری کو 90 ہزار روپے کا جرمانہ
پولیس والوں کے سامنے زور سے ہوا کے اخراج پر شہری کو 90 ہزار روپے کا جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا میں پولیس والوں کے سامنے زور سے جسم سے ہوا خارج کرنے پر ایک شخص کو 500یورو (تقریباً 93ہزار روپے)جرمانہ کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دارالحکومت ویانا کے رہائشی اس شخص کو پولیس آفیسرز نے سڑک پر روکا تھا جہاں اس کے جسم سے پوری آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو گئی۔ اس پر آفیسرز اس قدر برانگیختہ ہوئے کہ اس کو اتنا بھاری جرمانہ کر دیا۔
پولیس آفیسرز نے بعد ازاں اعتراف کیا کہ اس شخص نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے جرمانہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ شخص لوگوں کے لیے کراہت کا سبب بنا تھا چنانچہ اسے جرمانہ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ اس کے علاوہ اس شخص کا آفیسرز کے ساتھ رویہ بھی اشتعال دلانے والا تھا۔ وہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر وہ شخص پولیس کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -