’بابا! آپ کی گاڑی میں یہ چیز کیوں ہے‘ چھوٹی بچی کے ایک معصومانہ سوال نے بیوی کے سامنے آدمی کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

’بابا! آپ کی گاڑی میں یہ چیز کیوں ہے‘ چھوٹی بچی کے ایک معصومانہ سوال نے بیوی ...
’بابا! آپ کی گاڑی میں یہ چیز کیوں ہے‘ چھوٹی بچی کے ایک معصومانہ سوال نے بیوی کے سامنے آدمی کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 4سالہ بچی نے اپنی ماں کے سامنے باپ سے ایسا معصومانہ سوال پوچھ لیا کہ میاں بیوی میں علیحدگی ہوتے ہوتے بچی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس بچی کے باپ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ (@AngryManTv)پر یہ واقعہ سناتے ہوئے لکھا کہ میں اور میری اہلیہ بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے اور ہماری 4سالہ بچی پاس کھیل رہی تھی۔ اچانک وہ میرے پاس آئی اور سوال پوچھا کہ ”پاپا، آپ کی گاڑی میں وہ کپ جیسی چیز کیوں پڑی ہے جس کے ساتھ دو پٹیاں لگی ہوئی ہیں؟

آدمی لکھتا ہے کہ بچی کے الفاظ سن کر میں چکرا کر رہ گیا۔ میرے ذہن میں فوراً آیا کہ شاید وہ خواتین کے زیرجامے کے بارے میں پوچھ رہی ہے مگر میری گاڑی میں تو ایسا کچھ نہیں تھا۔ میری بیوی کے ذہن میں بھی یہی بات آئی اور وہ شک کی نظروں سے میری طرف دیکھنے لگی جیسے پوچھ رہی ہو کہ میری گاڑی میں کس عورت کا بریزیئر پڑا ہے۔ مجھے کچھ نہیں سوجھا تو میں نے اپنی بیٹی کو غلط ثابت کرنے کی غیرارادی کوشش کی۔ میں نے کہا کہ گاڑی میں ایسا کچھ نہیں پڑا۔ اس پر میری بیٹی اصرار کرنے لگی کہ وہاں کپ جیسی ایک چیز پڑی ہے جس کے ساتھ دو پٹیاں لگی ہوئی ہیں۔

اب ہم اٹھ کھڑے ہوئے تاکہ گیراج میں جا کر گاڑی میں دیکھیں اور حقیقت معلوم کریں۔ مجھ سے زیادہ میری بیوی کو گاڑی تک پہنچنے کی جلدی تھی۔ وہ آگے آگے گئی اور گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر دیکھنے لگی۔ ابھی اسے کچھ نہیں ملا تھا کہ ہماری بیٹی گاڑی کے اندر گئی اور اگلی سیٹوں کے درمیان رکھا فیس ماسک اٹھا کر کہنے لگی کہ یہ دیکھیں، یہ کپ جیسی چیز پڑی ہے۔ یہ دیکھ کر ہم میاں بیوی کی ہنسی چھوٹ گئی۔ گاڑی میں میرا کلاسک 3ایم فیس ماسک پڑا تھا جس کی شکل ہو بہو بریزیئر جیسی ہوتی ہے۔ اس آدمی کی اس واقعے پر مبنی ٹویٹس بہت وائرل ہو رہی ہیں اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہیں۔ اب تک ان ٹویٹس کو 1لاکھ 60ہزار لوگ لائیک اور 60ہزار سے زائد ری ٹویٹس کر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -