دنیائے کرکٹ میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ، جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں 3ٹیموں کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ کر لیا، دلچسپ تفصیلات جانئے

دنیائے کرکٹ میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ، جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں 3ٹیموں ...
دنیائے کرکٹ میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ، جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں 3ٹیموں کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ کر لیا، دلچسپ تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20، سپرسکسز، ڈبل وکٹ، دی ہنڈرڈ اور ٹی 10 کے بعد کرکٹ میں ”تھری ٹیم کرکٹ فارمیٹ“ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس میں ایک میچ دو کے بجائے تین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق پہلا تھری ٹی سی میچ 27 جون کو ہوگا جس میں اے بی ڈی ویلیئرز، کاگیسو ربادا اور کوئنٹن ڈی کاک مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ میچ میں جنوبی افریقہ کے 24 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے اور کل 36 اوورز کھیلے جائیں گے جس میں 18 اوورز پہلے ہاف میں اور باقی 18 اوورز دوسرے ہاف میں ہوں گے۔
ہر ٹیم 8، 8 پلیئرز پر مشتمل ہوگی اور 12 اوورز کی بیٹنگ کرے گی، 12 اوورز میں سے 6 اوورز پہلے ہاف میں ایک ٹیم کیخلاف اور باقی چھ اوورز دوسرے ہاف میں اگلی ٹیم کیخلاف ہوں گے۔ اس دوران اگر سات وکٹیں گرگئیں تو آٹھواں کھلاڑی تنہا بیٹنگ کرے گا لیکن وہ صرف چوکے ، چھکے یا ڈبل میں رنز بنانے کا اہل ہوگا۔


میچ میں شریک ٹیمیں تین پوزیشن میں ہوں گی بیٹنگ سائیڈ، باﺅلنگ سائیڈ اور ڈگ آﺅٹ سائیڈ، پہلے ہاف میں ان پوزیشن کیلئے قرعہ اندازی ہوگی جبکہ دوسرے ہاف میں بیٹنگ آرڈر پہلے ہاف میں زیادہ رنز بنانے والی ٹیموں کے حساب سے ہو گا۔ میچ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز ہوں گے، زیادہ رنز بنانے والی ٹیم گولڈ میڈل کی حقدار ہوگی، اگر دو ٹیموں میں ٹائی ہوا تو پھر سپر اوور گولڈ کا فیصلہ کرے گا اور اگر تینوں ٹیموں میں ٹائی ہوا تو تینوں ہی ٹیمیں گولڈ کی حقدار ہوں گی۔

مزید :

کھیل -