"اربوں ڈالر کی کرپشن تحقیقات پنجاب اور سندھ کی سیاست کو ہلادیں گی" وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کامران خان کا دعویٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و اینکر پرسن کامران خان کاکہنا ہے کہ اربوں ڈالر کی کرپشن تحقیقات سندھ اور پنجاب کی سیاست کو ہلادیں گی۔
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں اینکر پرسن کامران خان نے بتایا کہ انہوں نے کورونا کے ماحول میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جو کافی دلچسپ اور معلوماتی تھی۔
انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ کورونا وائرس اگلے مہینے پاکستان میں عروج پر جائے گا۔ اس کے علاوہ اربوں ڈالر کی کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں جو سندھ اور پنجاب کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیں گی۔
کامران خان کے مطابق وزیر اعظم کے اقدامات کے نتیجے میں چینی مافیا ختم ہوگا، آئی پی پیز بحران کے حوالے سے خاموش مگر حساس مذاکرات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج کی راہ میں ہر رکاوٹ روند دی جائے گی۔
PM عمران خان سے آج کورونا ماحول ملاقات معلوماتی دلچسپ تھی وہ کہتے ہیں کورونا آئندہ ماہ پاکستان میںpeak کرے گی اربوں ڈالر کرپشن تحقیقات نتائج سندھ پنجاب سیاست ہلا دیں گے چینی مافیا ختم ہوگی IPPs crisis کے لئے خاموش حساس مذاکرات جاری کنسٹرکشن پیکج کی راہ میں ہر رکاوٹ روند دیں گے pic.twitter.com/J4tkHPFaTD
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 17, 2020