وزیر اعظم کا وہ حکم جو ان کے اکثر مشیروں اور معاونین خصوصی نے ماننے سے انکار کردیا

وزیر اعظم کا وہ حکم جو ان کے اکثر مشیروں اور معاونین خصوصی نے ماننے سے انکار ...
وزیر اعظم کا وہ حکم جو ان کے اکثر مشیروں اور معاونین خصوصی نے ماننے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کے اکثر معاونین خصوصی اور مشیران نے اثاثے جمع کرانے کی وزیر اعظم کی ہدایت نظر انداز کردی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے بتایا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 15 جون تک تمام معاونین خصوصی اور مشیر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں گے لیکن حکومتی اعلان کے باوجود آج (بدھ کو) صبح تک صرف 7 لوگوں نے اس حکم پر عملدرآمد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معید یوسف ، امین اسلم اور علی اعوان سمیت دیگر چار مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنے اثوثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ 

سلیم صافی نے کہا کہ معاونین خصوصی اور مشیروں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت تو کی گئی ہے لیکن تماشہ یہ ہے کہ دہری شہریت ظاہر کرنے کا ان کو پابند نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -