طارق عزیز کا انتقال، شاہد آفریدی نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے

طارق عزیز کا انتقال، شاہد آفریدی نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر آنکھ اشکبار ...
طارق عزیز کا انتقال، شاہد آفریدی نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرامز سے شہرت پانے والے طارق عزیز اب اس دنیا میں نہیں رہے جس پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد غمزدہ ہیں اور دعائے مغفرت میں مصروف ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”طارق عزیز صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔ پاکستانی ٹی وی تاریخ کا ایک عہد آج اختتام پذیر ہوا، ان کا منفراد انداز ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو سلام‘ بے حد مس کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ آمین“

واضح رہے کہ طارق عزیز کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ انہیں گلے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکے اور 84 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ جالندھر میں پیدا ہونے والی انتہائی نفیس شخصیت طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر شروع کیا جبکہ 1974ءمیں نیلام گھر شو کا آغاز کیا جس نے شہرت کے نئے رکارڈ قائم کئے۔

وہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے تاہم انہیں پروگرام نیلام گھر سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ 40 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو بعدازاں ’بزم طارق عزیز‘ کا نام دے دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -