کورونا وائرس عوام کی جہالت سے پھیلا یا حکومتی نا اہلی سے؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تائید کردی

کورونا وائرس عوام کی جہالت سے پھیلا یا حکومتی نا اہلی سے؟ تازہ سروے میں ...
کورونا وائرس عوام کی جہالت سے پھیلا یا حکومتی نا اہلی سے؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تائید کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر لاہور کے عوام کو جاہل قرار دیا گیا تھا جس پر بہت لے دے ہوئی۔ اس حوالے سے روزنامہ پاکستان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک سروے کرایا جس کے نتائج انتہائی دلچسپ ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی جانب سے پاکستانیوں سے سوال پوچھا گیا "صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قوم کی جہالت کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے ، آپ کے خیال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ عوام کی جہالت ہے یا پھر حکومتی نااہلی ؟"

فیس بک پر کیے گئے اس آن لائن سروے میں ساڑھے 17 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور اپنے جواب دیے۔  سروے میں شریک  62 فیصد لوگوں نے کہا کہ  کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ " عوام کی جہالت" ہے۔  38 فیصد لوگ ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس " حکومت کی نااہلی" کی وجہ سے پھیلا ہے۔  آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے، پاکستان میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی اصل وجہ کیا ہے، کمنٹ کرکے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -