”اگر مجھے بچہ سمجھا تو بہت نقصان اٹھاﺅ گے اور۔۔۔“ نسیم شاہ نے انگلش ٹیم کو ’وارننگ‘ دیدی

”اگر مجھے بچہ سمجھا تو بہت نقصان اٹھاﺅ گے اور۔۔۔“ نسیم شاہ نے انگلش ٹیم کو ...
”اگر مجھے بچہ سمجھا تو بہت نقصان اٹھاﺅ گے اور۔۔۔“ نسیم شاہ نے انگلش ٹیم کو ’وارننگ‘ دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے انگلینڈ ٹیم کو وارننگ دی ہے کہ اگر انہیں بچہ سمجھا گیا تو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ قومی ٹیم کے کم عمر فاسٹ باﺅلر ہیں جن کی عمر 17 سال ہے، کم عمری میں انگلینڈ جیسی بڑی ٹیم سے ٹکرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نسیم شاہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بچہ نہ سمجھا جائے، اگر ایسا ہوا تو انگلینڈ کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا، میں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمر فاسٹ باﺅلر اور کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے چند میچز کھیل کر ہی پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی تاہم کم عمری اور انجریز کے ڈر سے ابھی ان پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جاتا۔

مزید :

کھیل -