سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی حالت تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی ہسپتال میں حالت بگڑ گئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمان نے بتا یا کہ سید منور حسن صاحب ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔ آج ڈاکٹرز کی مشاورت سے انھیں وینٹیلیٹر سپورٹ لگائی گئی ہے۔ آپ تمام احباب سے خصوصی دوعاوں کی درخواست ہے اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفایاب فرمادے۔ اور اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرمائے۔
السلام علیکم
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) June 16, 2020
سید منور حسن صاحب ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔ آج ڈاکٹرز کی مشاورت سے انھیں وینٹیلیٹر سپورٹ لگائی گئی ہے۔ آپ تمام احباب سے خصوصی دُعاؤں کی درخواست ہے اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفایاب فرمادے۔ اور اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/qHabcFmcCm