طارق عزیز کا انتقال ، آرمی چیف نے پیغام جاری کردیا

طارق عزیز کا انتقال ، آرمی چیف نے پیغام جاری کردیا
طارق عزیز کا انتقال ، آرمی چیف نے پیغام جاری کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیجنڈ براڈ کاسٹر اور بہترین فنکار طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا " طارق عزیز کی پاکستان کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقیقن کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔"

خیال رہے کہ بدھ کے روز طارق عزیز کا 84 برس کی عمر میں انتقال ہوا ہے، انہیں گلے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جالندھر میں پیدا ہونے والی انتہائی نفیس شخصیت طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر  شروع کیا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیا وہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔انہیں ان کے پروگرام نیلام گھر سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ 40 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو بعدازاں ’بزم طارق عزیز‘ کا نام دے دیا گیا تھا۔

انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جبکہ فنی خدمات پر انہیں  1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ وہ ادیب تھے، شاعر تھے، فنکار تھے اور اردو ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھے۔

مزید :

قومی -