کہیں وہ بہت اندر تو نہیں گھس گیا؟حامد میر نے بھارتی شخص سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ تمام بھارتی شرم سے پانی پانی ہو جائیںگے

کہیں وہ بہت اندر تو نہیں گھس گیا؟حامد میر نے بھارتی شخص سے ایسا سوال پوچھ لیا ...
کہیں وہ بہت اندر تو نہیں گھس گیا؟حامد میر نے بھارتی شخص سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ تمام بھارتی شرم سے پانی پانی ہو جائیںگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن حامد میر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک غریب بچی اور اس کے چھوٹے بھائی نے منہ پر پتے کا ماسک پہنا ہوا ہے ۔اس کے ساتھ پیغام لکھا کہ غریب لیکن ذمہ دار ۔اس پر کلدیپ شرما نامی ایک بھارتی نے جواب دیا کہ تم لوگوں کے پاس تو چین والوں کے کچھے کے ماسک ہیں ۔حامد میں نے سوال کیا کہ شرما جی آج کل آپ کو ہر طرف چین کیوں نظر آرہا ہے ۔کہیںوہ بہت زیادہ اندر تو نہیں گھس گیا ،مودی جی بھی خاموش ہو گئے ہیں ،کیا ان کا گلا خراب ہے ؟۔ایک اور بھارتی شہری کمار سشیل نے کہا چین اندر تو پاکستان کے گھس گیا ہے ،سی پیک بہانہ ہے ،اصل میں پاکستان کو چین کا غلام بنانا ہے ۔اس پر حامد میر نے جواب دیا کہ آپ ہماری فکر نہ کریں بلکہ اپنی فکر کریں ،لداخ والی سائیڈ پر بہت گڑ بڑ ہے ،مودی جی بھی بالکل خاموش ہیں ،یہ وقت پاکستان کو ڈرانے کا نہیں بلکہ بھارت کو چین سے بچانے کا ہے ۔

مزید :

قومی -