”سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ’دو دھاری‘ تلوار ثابت ہو سکتی ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہو سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے پی سی بی کو خبردار کر دیا

”سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ’دو دھاری‘ تلوار ثابت ہو سکتی ہے اور ڈریسنگ ...
”سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ’دو دھاری‘ تلوار ثابت ہو سکتی ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہو سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے پی سی بی کو خبردار کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی دو دھاری تلوار ثابت ہوسکتی ہے اور اگر انہیں اعتماد نہ دیا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول کافی کشیدہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو ڈریسنگ روم کے ماحول کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا، اگر وہ سرفراز احمد کو اعتماد دیتے ہیں تو یہ ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، چونکہ بابر اعظم نیا کپتان ہے اور اظہر علی بھی سرفراز جتنے تجربہ کار نہیں ہیں، اگر آپ سرفراز کو اعتماد نہیں دیتے ہیں تو یہ آپ کے ڈریسنگ روم کا ماحول کافی کشیدہ بناسکتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ چونکہ بابر اعظم سرفراز کی کپتانی میں کھیلا ہے لہٰذا اس پر بھی دباؤ پڑسکتا ہے، اسی طرح وہ کھلاڑی جو سرفراز کے ماتحت کھیلیں ہیں وہ بھی دباؤ میں آ سکتے ہیں، پی سی بی کو یا تو سرفراز احمد کو اے کیٹیگری میں شامل کرنا چاہئے تھا یا انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہی نہیں کرتے۔

مزید :

کھیل -