پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس 26 جون کو طلب، کیا فیصلے متوقع ہیں؟

پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس 26 جون کو طلب، کیا فیصلے متوقع ہیں؟
پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس 26 جون کو طلب، کیا فیصلے متوقع ہیں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈکا اہم اجلاس26جون کو طلب کر لیا لیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری کے علاوہ دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی جبکہ صوبائی اورسٹی ایسوسی ایشنز کے آئین میں ترامیم کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی اراکین کو بورڈ میں تقرریوں پر اعتماد میں لیں گے اور پی ایس ایل فائیو کے معاملات اور انعقاد پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں تقرریوں کی منظوری دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں اور معاملات پر رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ پی سی بی کرکٹ سے متعلق اپنی پانچ سالہ حکمت عملی پہلے ہی پیش کر چکا ہے اور بورڈ کا کہنا ہے کہ ان پانچ برسوں میں احتساب، شفافیت، اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا کردار کلیدی ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق حکمت عملی میں پائیدار کارپوریٹ گورننس، انٹرنیشنل معیار کی ٹیموں کی فراہمی کے نکات شامل کئے گئے ہیں، گراس روٹ اینڈ پاتھ ویز فرم بھی پی سی بی کے اہم نکات میں شامل ہیں۔ خواتین کرکٹ سے آئندہ نسلوں کو متاثر کرنا، کمرشل آمدن کے ذرائع بڑھانا اور عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر کرنا بھی حکمت عملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -