”سرفراز کو سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دینا چاہئے تھا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے حیران کن بات کہہ دی

”سرفراز کو سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دینا چاہئے تھا کیونکہ۔۔۔“ ...
”سرفراز کو سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دینا چاہئے تھا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو چاہئے تھا وہ سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیتے اور کارکردگی دکھا کر اہلیت کے مطابق معاہدہ کرتے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ مجھے سرفراز سے چھوٹی سی شکایت ہے کہ آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں خود ہی سوچنا چاہئے، سرفراز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے انکار کردینا چاہئے تھا انہیں پہلے پرفارم کرنا چاہئے تھا اور پھر بورڈ سے ایسا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کرنا تھا جو ان کی اہلیت کے مطابق ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی سے ٹیم انتظامیہ کو ڈریسنگ روم کے ماحول کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا، اگر وہ سرفراز احمد کو اعتماد دیتے ہیں تو یہ ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، چونکہ بابر اعظم نیا کپتان ہے اور اظہر علی بھی سرفراز جتنے تجربہ کار نہیں ہیں، اگر آپ سرفراز کو اعتماد نہیں دیتے ہیں تو یہ آپ کے ڈریسنگ روم کا ماحول کافی کشیدہ بناسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -