چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی سورماﺅں کی ہلاکت ،پاکستانی عسکری قیادت بھی سر جو ڑ کر بیٹھ گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سر براہی میں جی ایچ کیومیں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں آرمی چیف کو ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اس موقع پر ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اظہار اطمینان کیا گیااور مغربی سرحدوں پر افغان امن عمل کے مثبت اثرات پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی قومی اداروں نے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی جارحانہ عزائم ناکام بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔