”میں حیران ہوں کہ حسن علی پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے“ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر حسن علی کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے

”میں حیران ہوں کہ حسن علی پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے“ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ...
”میں حیران ہوں کہ حسن علی پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے“ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر حسن علی کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو ڈانس ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنانے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں اور پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کرکٹر حسن علی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ سڑک پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔ ان ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑی بھی نظر آ رہے تھے جبکہ ان ویڈیوز پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب مکی آرتھر نے حسن علی پر ہونے والی تنقید پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حسن علی کو ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنانا حیران کن ہے، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں اور پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ حسن علی ایسے ہی مزاج کے انسان ہیں اور ان کا یہی انداز انہیں کرکٹ میں بھی مدد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حسن علی ان دنوں کمر کی انجری کا شکار ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے 2 گھنٹوں پر محیط آن لائن ری ہیب سیشن میں شرکت کی تھی۔ اس دوران پی سی بی ن کرکٹ میں واپسی تک حسن علی کی مالی معاونت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا اور بتایا گیا کہ یہ فیصلہ انجری کے سبب حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے کے باعث کیا گیا۔

مزید :

کھیل -