کورونا سے زندگی بچانے والی دوائی ڈیکسا میتھا سون کے بارے میں حکومتی رائے بھی سامنے آگئی،پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

کورونا سے زندگی بچانے والی دوائی ڈیکسا میتھا سون کے بارے میں حکومتی رائے بھی ...
کورونا سے زندگی بچانے والی دوائی ڈیکسا میتھا سون کے بارے میں حکومتی رائے بھی سامنے آگئی،پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں گزشتہ روز سائنسدانوں اور ماہرین نے ریسرچ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے زندگیاں بچانے کے لیے سٹرائڈ ڈیکسا میتھا سون اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوائی کورونا وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو ایک تہائی فیصد کم کر دیتی ہے۔یہ دوائی کورونا وائرس کے بیماری بگڑنے کے باعث آکسیجن لینے والے ہر پانچویں مریض کو ٹھیک کر رہی ہے۔ریسرچرز کا اندازہ ہے کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلاو کے آغاز میں یہ دوائی برطانیہ میں مریضوں کو ٹھیک کرنے کے لیے دی جاتی توپانچ ہزار زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی ڈیکسا میتھاسون پر کی گئی تحقیق کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ماہرین کی کمیٹی اس دوا کے فائدہ مند ہونے یا نہ ہونے اور اس کو مریضوں میں استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔

لیکن پاکستانی فارماسسٹس کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس دوا کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اس کو مارکیٹ سے غائب ہونے سے روکے جبکہ عوام کو یہ دوا صرف اور صرف مستند ڈاکٹری نسخے پر ہی فراہم کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا پر ڈیکسا میتھا سون سے متعلق خبریں چلنے کے فوری بعد فارمیسیوں پر یہ انجکشن ملنا بند ہو گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -