حکومت میں توڑ پھوڑ، متبادل وزیر اعظم کیلئے لابنگ شروع، اب تک کا بڑا دعویٰ

حکومت میں توڑ پھوڑ، متبادل وزیر اعظم کیلئے لابنگ شروع، اب تک کا بڑا دعویٰ
حکومت میں توڑ پھوڑ، متبادل وزیر اعظم کیلئے لابنگ شروع، اب تک کا بڑا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ شروع ہوچکی ہے اور متبادل وزیر اعظم کیلئے لابنگ جاری ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  اختر مینگل نے کل ہی اپنے دوستوں کو بتادیا تھا کہ وہ حکومت چھوڑ رہے ہیں، حکومت میں توڑ پھوڑ شروع ہوچکی ہے، عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی میں متبادل وزیر اعظم کیلئے لابنگ شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین اسمبلی بھی ناراض ہیں، ہم حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح یہ ہوئے، موجودہ حکومت خود اپنے آپ کو تباہ کررہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجٹ منظوری کے لیے حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا سیاسی پارٹیوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ ہماری پارٹی نے پہلے بھی مشکلات حالات کا سامنا کیا ہے۔ صرف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے لوگ گرفتار ہورہے ہیں۔ تمام کیسز صرف پیپلزپارٹی اورن لیگ کے خلاف بنائے جارہے ہیں۔ حمزہ شہبازشریف سوا سال سے قید میں ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -