جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لندن میں جائیداد کا الزام، فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لندن میں جائیداد کا الزام، فردوس عاشق اعوان ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لندن میں جائیداد کا الزام، فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لندن میں خود سے منسوب پراپرٹی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ" انگلینڈ میں مجھ سے منسوب جائیداد کی خبر بےبنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔ میری ساکھ اور ذاتی شہرت کو من گھڑت الزامات کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔"

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انہیں شہزاد اکبر کے اس دعوے کہ برطانیہ میں کسی کی بھی جائیداد سرچ انجن 192.کام کے ذریعے تلاش کی جاسکتی ہیں سے ایک اشارہ ملا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سرچ انجن کو کچھ معروف شخصیات کی جائیدادیں تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا گیاجس کے تنائج کے مطابق برطانیہ میں عمران خان کی جائیدادیں 6، شہزاد اکبر کی 5 ، سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ایک، ذوالفقار بخاری کی 7، عثمان ڈار کی 3، جہانگیر ترین کی ایک اور پرویز مشرف کی 2 جائیدادیں ہیں۔

مزید :

قومی -