گلوان میں چین اور بھارتی فوجی کمانڈروں کے مذاکرات میں کیا پیش رفت ہوئی؟جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

گلوان میں چین اور بھارتی فوجی کمانڈروں کے مذاکرات میں کیا پیش رفت ہوئی؟جنگ ...
گلوان میں چین اور بھارتی فوجی کمانڈروں کے مذاکرات میں کیا پیش رفت ہوئی؟جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے ہیں۔ مذاکرات دونوں ممالک کے مقامی فوجی کمانڈرز کے درمیان ہوئے تھے۔بھارتی میڈ یا کے مطابق گلوان وادی میں ہونے والے فوجی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں اوربے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ بھارت میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوان وادی میں گزشتہ روز ہونے والی سرحدی جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی کانفرنس بھی بلا لی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -