”میں محسوس کر رہا ہوں کہ اس سال ٹی 20 ورلڈکپ نہیں ہو گا“ احسان مانی نے پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا

”میں محسوس کر رہا ہوں کہ اس سال ٹی 20 ورلڈکپ نہیں ہو گا“ احسان مانی نے ...
”میں محسوس کر رہا ہوں کہ اس سال ٹی 20 ورلڈکپ نہیں ہو گا“ احسان مانی نے پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ ”ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے سے ہماری بہت سی میٹنگز ہوئی ہیں اور مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس سال میگا ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2021ءاور پھر 2023ءمیں ورلڈکپ شیڈول کر رکھے ہیں، لہٰذا اس دوران ہمارے پاس پورا ایک سال موجود ہے تاکہ رواں سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق کوئی اور شیڈول طے کیا جا سکے۔“
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی موذی وباءکے باعث رواں برس اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ہے تاہم آئی سی سی نے اس حوالے سے جولائی میں حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی تیزی سے بہتر ہوتی صورتحال کے باعث ایونٹ کے انعقاد کی امید تو ضرور پیدا ہوئی ہے مگر تاحال اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور قوی امکان یہی ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کی صحت کی پیش نظر اسے ملتوی کر دیا جائے۔

مزید :

کھیل -